ارجنٹینا سے میچ میں متنازع فیصلے، مصر نے ریفریز کیخلاف شکایت کردی

ارجنٹینا سے میچ میں متنازع فیصلے، مصر نے ریفریز کیخلاف فیفا میں باضابطہ شکایت درج کرادی۔

مصری فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر  اور دیگر کو  ورلڈکپ سے باہرکرنےکا مطالبہ کردیا۔

مصری فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ  ریفری اور  وی اے آر نے سنگین غلطیاں اور دوہرا معیار اپنایا، جس کے باعث مصرکو  ورلڈکپ سے باہر  ہونا پڑا۔

مصری فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا سے  ریفری اور  وی اے آر حکام کے خلاف  تحقیقات اور ورلڈکپ  سے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری فٹبال فیڈریشن نے الزام عائد کیا ہےکہ  ریفریز  نے متعدد مواقع  پر  ویڈیو ریویو  سے گریز کیا اور  واضح غلط فیصلے کیے، مصرکی ٹیم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے، فیفا اس معاملےکی مکمل تحقیقات کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد مصری کھلاڑی اور کوچ ریفریز پر شدید برہم ہوگئے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی متنازع فیصلوں پر ریفریز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Back to top button