خلا میں چاند نکلنے کی تصویر وائرل ہو گئی

خلا میں چاند نکلنے کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جوناسا کی جانب سے جاری کی گئی ۔
ناساباقاعدگی سے کائنات کی شاندار تصاویر لیتا رہتا ہے، چاند نکلنے کے منظر کو خلا سے کیمرے میں قید کیا۔ایجنسی نے خلائی اسٹیشن کے اندر سے چاند طلوع ہونے کی تصویر شیئر کی۔
تصویر4ماہ سے خلائی سٹیشن پر رہنے والے خلاباز میتھیو ڈومینک نے کھینچی ہے ۔ تصویر میں بڑھتا ہوا چاند نظر آ رہا ہے اور نیچے زمین کا رنگ نیلے پانی سے مشابہ دکھائی دے رہا ہے۔
ناسا نے بتایا کہا کہ تصویر میں نیلا اور سیاہ رنگ تصویر کے مرکز میں پھیلی ہوا ہے جبکہ چاند سفید ہے اور خلا کی سیاہی پر نمودار ہے

Back to top button