دماغی امراض سےبچاؤ کیلئےروزانہ چہل قدمی لازمی قرار

ماہرین صحت کاکہناہےکہ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنا لیتے ہیں تو اس سے دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو چہل قدمی کے لیے وقت نکالنے کی ایک اور وجہ چاہیے تو سائنس نے فراہم کر دی ہے۔اگر آپ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنا لیتے ہیں تو اس سے دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرسکتے ہیں، خاص طور پر ایسے افراد جن میں جینیاتی طور پر الزائمر امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 70 سے 79 سال کی عمر کے لگ بھگ 3 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ان افراد کی چہل قدمی کی عادات کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد چہل قدمی کے معمول کو برقرار رکھتے ہیں یا وقت کے ساتھ چلنے کی رفتار کو بڑھاتے ہیں، ان کے مختلف دماغی افعال جیسے تجزیہ کرنے کی رفتار میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
