دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن!

اچانک دنیا کی متعدد ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ خبروں کی دنیا کی معروف ویب سائٹس بھی آف لائن کا شکار ہے۔
جیسے بی بی سی، گارجیئن، فنانشل ٹائمز اور نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹس بھی بند ہوگئیں جب کہ ایمازون سمیت دنیا بھر کی متعدد معروف ویب سائٹس تک بھی صارفین رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ بند ہونے والی تمام ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کے جواب میں “Error 503 Service Unavailable” کا جوابی پیغام موصول ہو رہا ہے۔
ابتدائی طور انٹرنیٹ بریک ڈاؤن کا تعلق کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’فاسٹلی‘ سے ہو سکتا ہے۔ فاسٹلی دنیا کی معروف ویب سائٹس کو سروس فراہم کرتی ہے۔
دوسری جانب فاسٹلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک ’’کونٹیٹ ڈیلیوری نیٹ ورک‘‘ (سی ڈی این) سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے، کچھ دیر میں وجہ سامنے آجائے گی اور اس کا تدارک بھی کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کٰہ پاکستان سے گزرنے والی زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں 2 روز قبل آنے والی خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے پیش نظر متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے اضافی بینڈوتھ کے ذریعے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے متبادل انتظامات کرلیے ہیں۔

Back to top button