دنیا کے طویل اور پست قامت افراد میں 6 برس بعد ملاقات

دنیا کے سب سے دراز قد مرد اور سب سے پست قد خاتون کے درمیان چھ سال بعد کیلفورنیا میں ملاقات ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں کے درمیان پہلی بار ملاقات مصر میں ہوئی تھی۔تصاویر میں ترکی کے 41 سالہ سلطان کوسین (قد 8 فٹ اور 2 انچ) کو بھارت کی 30 سالہ جیوتی آمگے (قد 2 فٹ اور 0.7 انچ) کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان کوسین اپنا جوتا لیے جیوتی کے برابر میں بیٹھے ہیں اور جیوتی ان کے جوتے سے تھوڑا زیادہ قد رکھتی ہیں، سلطان کوسین اور جیوتی آمگے کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ امریکا میں اس ملاقات اہتمام کس نے کرایا۔

Back to top button