’یہ دل میرا‘ ہراسانی کی تشہیر یا کچھ اور؟

پاکستان کی نامور جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کا ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ جلد ریلیز ہونے والا ہے، جس کے حال ہی میں سامنے آئے کچھ ٹیزرز سوشل میڈیا پر زیر بحث بنے ہوئے تھے۔
ڈرامے کے سامنے آئے دوسرے ٹیزر کے بعد دونوں اداکاروں پر ‘ملازمت کی جگہ پر پراسانی’ کی تشہیر کا الزام لگادیا گیا تھا۔


جس کی وجہ یہ تھی کہ اس ٹیزر میں سجل علی ایک دفتر میں انٹرویو کےلیے پہنچتی ہیں جہاں احد رضا میر انٹرویو کے دوران کام کے حوالے سے سوالات کرنے کے بجائے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔
بعدازاں ڈرامے کی مصنف فرحت اشتیاق نے مداحوں کو بتایا کہ یہ صرف ڈرامے کی کچھ جھلکیاں ہیں اور وہ کبھی انہیں مایوس نہیں کریں گی۔
جبکہ اب ‘یہ دل میرا’ کے چند اور پروموز سامنے آگئے ہیں، جس سے کہانی میں نیا ٹوئسٹ نظر آگیا۔
ڈرامے کے پہلے پرومو میں دکھایا گیا کہ احد رضا میر اور سجل علی ایک ہی دفتر میں موجود ہیں، شروعات میں ان کا تعلق اچھا نہیں جبکہ بعدازاں احد سجل کو شادی کی پیشکش کردیتے ہیں۔
https://youtu.be/lR2-06JdSos
جب کہ دوسرے پرومو میں ان دونوں کو کسی آسیب زدہ گھر میں دکھایا گیا، جہاں سجل نہایت خوفزدہ ہیں۔
https://youtu.be/J8tspJHkVf8
تیسرے پرومو میں ان دونوں کے ماضی کو پیش کیا گیا، جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ احد سجل سے کوئی راز چھپا رہے ہیں۔
https://youtu.be/uMP0I7zKWTE
جب کہ چوتھے پرومو میں یہ بات سامنے آئی کہ احد رضا میر بچپن میں ہوئے کسی حادثے کا بدلہ لیں گے۔
https://youtu.be/mAIxiAfNhCs
اس ڈرامے کی کاسٹ میں عدنان صدیقی بھی موجود ہیں جو شاید سجل کے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ سجل اور احد اس سے قبل ہم ٹی وی کے کامیاب ڈرامے ‘یقین کا سفر’ اور ‘آنگن’ میں کام کرچکے ہیں۔
ان دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بےحد سراہا تھا۔
رواں سال ان دونوں نے منگنی کی، جس کے بعد سے ان کا شمار پاکستان کی خوبصورت جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button