کپل شرمانےوزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے وزن میں کمی کرکے سب کو حیران کردیا۔
کپل شرما نے کافی وزن کم کرلیا۔ کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں۔
فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کپل شرما کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کسی نے لکھاکہ طبیعت ٹھیک نہیں کیا کپل کی؟ ایک اور صارف نے کہا کہ ٹینشن میں وزن کم ہوگیا۔
