دوسرا ون ڈے پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بارش کے سبب ٹاس تاخیر سے ہوا اور میچ دیر سے شروع ہونے پر دونوں ٹیموں کی اننگز 47 اوورز تک محدود کردی گئی ہے۔
میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اپنی فائنل الیون میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی۔
انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کے لیے یہ یادگار میچ ہے اور وہ اپنا 100واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔