دہلی فسادات: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی دہشت گردی اوار مسلم کش فسادات کے پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے حالیہ ہندو مسلم فسادات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔


وزیراعظم نےکہا کہ ’میں پیشگوئی کررہا ہوں کہ عالمی برادری کی مداخلت تک اس طرح کے واقعات کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کےلیے انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے‘۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’ دہلی میں مسلمانوں کا قتلِ عام، پولیس اور آر ایس ایس گینگز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی بھارت میں 200 ملین مسلمانوں کو بنیاد پرست بناسکتی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سے ایک لاکھ کشمیریوں کی اموات اور قابض بھارتی فوج کے ظلم و جبر سے کشمیری نوجوان بنیاد پرست ہوچکے ہیں‘۔
واضح رہے کہ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری کو مسلسل مودی سرکار کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مذموم مقاصد سے آگاہ کرتے آرہے ہیں اور انہیں روکنے کےلیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔
28 فروری کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مودی سرکار کے بارے میں نسل پرست اور فسطائی ہونے کی حقیقت تسلیم کرے اور اس کا راستہ روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button