راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے چہار باغ میں کام تیزی سے جاری

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فلیگ شپ رہائشی منصوبے چہار باغ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، سی ای او نے روڈا انتظامیہ کو ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سی ای او عمران امین نے بتایا کہ ترقیاتی کام کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، منصوبے کو اگلے سال مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، دسمبر میں خریداروں کو قبضہ اور تعمیرات کے آغاز کی اجازت دیدی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ چہارباغ رہائشی منصوبے میں کونڈومینیئم اپارٹمنٹس، سکول، یونیورسٹی تعمیر ہوگی، ہسپتال کمیونٹی سنٹرز، کمرشل مارکیٹ اور پارکس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
سی ای او کے مطابق ملک کی پہلا رہائشی علاقہ جس میں 20 فیٹ میں بولیوارڈ جبکہ تمام سڑکیں 60 فیٹ سے چوڑی رکھی گئیں ہیں۔ منصوبے میں 56 سے 58 فیصد زمین پر گرین کوور کو منٹین کیا جائے گا، بین الاقوامی معیار پر ماحول دوست منصوبے میں تعمیراتی کام کو اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔