روس کا یوکرین میں جنگ بندی کیلئےامریکی تجاویز سے اتفاق

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سے اتفاق کرتا ہے۔

امریکی جنگ بندی کی تجویز کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں اب تک کے سب سے بڑے تنازع کو ختم کرنے کا بہترین موقع ہوگا کیونکہ یوکرین بھی اس تجویز پر رضامندی ظاہر کرچکا ہے۔ لیکن کسی بھی جنگ بندی کے لیے تنازع کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ہوگا اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

2022 کے آغاز میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ حملے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور کئی قصبے ملبے کے ڈھیر میں بدل گئے۔

Back to top button