کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نےحملہ کیا اور  وہاں کام کرنے  والے7 مزدور اغوا کرلیے۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بھی اغوا کرکے لےگئے۔

Back to top button