روپے کی بے قدری ، ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اضافہ

روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت برح کر 161 روپے90 پیسے کا ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اضافہ ہوا ہے، وہی پر روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے باعث ڈالر160 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 161 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی تھی جس سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بھی کم ہوا تھا ۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی تھی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے تھے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے ہو گئی تھی ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17 اپریل تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.899 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا ، کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 6.411 ارب ڈالرہ تھا ۔ رواں مالی سال پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ کا خسارا 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوا ۔کرنٹ اکائونٹ خسارہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب حاصل ہو رہی تھی ۔ تاہم ایک بار پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ اب ڈالر کی قیمت ایک 43 پیسے اضافے کے بعد160 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 161 روپے 90 پیسے پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button