رویت ہلال: مفتی منیب اور پوپلزئی بھی قائمہ کمیٹی میں مدعو

چاند کی رویت کے مسائل حل کرنے کےلیے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اجلاس طلب کرلیا جس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن اور مہتتم مسجد قاسم خان پشاور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی طلب کرلیا۔
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی شرکاء کو بریفنگ دے گی۔
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹیوں کو چاند کی پیدائش پر بریفنگ دے گی، کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کو چاند دیکھنے کے جدید طریقے پر بھی تفصیلی بریفنگ دے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ دینے کا مقصد آئندہ عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر اختلافات کو ختم کرنا ہے۔
اجلاس کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی، مسجد قاسم خان پشاور کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور علامہ ناصر عباس کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ وفاق المدارس عربیہ قاری حنیف جالندھری بھی مدعو ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ رواں برس عید کا چاند 24 اپریل کو دیکھا جا سکے گا اور ملک بھر میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button