زرتاج گل حافظ حمد اللہ کو دیکھتے ہی بھڑک اٹھیں

جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی طرف سے گزشتہ دنوں وفاقی وزیر زرتاج گل سے متعلق گفتگو کے بعد دونوں کا آمنا سامنا ایک ٹی وی شو میں ہو نے پر زرتاج گل حافظ حمد اللہ کو دیکھتے ہی بھڑک اٹھیں اور ٹی وی شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل ا ور جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ شریک تھے۔ زرتاج گل نے ان کی موجودگی میں پروگرام میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور چند روزقبل کی ویڈیو میں حافظ حمداللہ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں دل بھر کر اور خوب کھری کھری سنائیں اور پھر شو سے اٹھ کر چلی گئیں۔ تاہم وفاقی وزیر زرتاج گل کے شو سے جانے کے بعد حافظ حمداللہ کو معافی مانگنی پڑ گئی۔جے یو آئی رہنما نے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے م معذرت کر لی۔
سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو خاتون جہاں بھی موجود ہو وہ میری بہن ہے۔ میں اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ اس سے قبل بھی خواتین کیساتھ الجھ چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک خاتون تجزیہ کار کو ٹی وی شو کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button