زلمی اور قلندرز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم فیلڈ امپائرز کا کہنا ہے کہ وہ 8 بجکر 15 منٹ پر وکٹ کا دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد میچ شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ اور آؤٹ فیلڈ نم ہے جسے خشک کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button