واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا جس سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔
واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی یوں صارف کے موبائل کی بیٹری پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلے گی۔
اس حوالے سے واٹس ایپ بِیٹا انفو پر چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
اس فیچر کو واٹس ایپ ویب میں شامل کرنے کے حوالے سے آزمائش ابھی جاری ہے جب کہ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا یہ ماننا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button