مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آذربائیجان کےصدر الہام علیوف سے باکو میں ملاقات ،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اقوام متحدہ کے 13ویں ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے 3 روزہ دورے پر موجود ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور باکو پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی فریم ورک کے تحت اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
آذربائیجان کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر الہام علیوف نے کہاکہ آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان پر ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کو سراہا۔
بیان کے مطابق دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی وسیع صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ آذربائیجان کے آسان خدمت ماڈل کے تجربے کی بنیاد پر پاکستان میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

Back to top button