اسحاق ڈارکاسعودی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورتحال تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
