ایبولا کیخلاف تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع

دنیا میں پہلی بار ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف تیار کی گئی نئی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ یہ ویکسین صرف 8 ہفتوں میں تیار کی گئی۔ جس کی پہلی خوراک برطانیہ کے 37 سالہ رضاکار ایڈ ہنٹ کو دی گئی۔
ماہرین کے مطابق اسے اُسی جدید ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے جس کے ذریعے آکسفورڈ ایسٹرازینیکا کی کووڈ 19 ویکسین تیار کی گئی تھی۔
ابتدائی مرحلے کے اس ٹرائل میں 18 سے 55 سال عمر کے 50 صحت مند رضاکاروں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ویکسین کی حفاظت اور جسم میں پیدا ہونے والے مدافعتی ردعمل کا جائزہ لیا جا سکے۔
