سی جے پی کےکامیاب احتجاج پر بالی وڈ اداکاروں کا خوشی کا اظہار

بھارتی نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے طلبا کے حق میں کامیاب احتجاج اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر بالی وڈ اداکاروں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے کی خبر سن کر خوشی سے نہال ہوگئیں۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں سوناکشی سنہا انتہائی خوش نظر آئیں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ  آپ لوگوں کو شاید اندازہ بھی نہیں کہ آج آپ نے کیا کر دکھایا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی  وزیر تعلیم کے استعفے پر ردعمل کا اظہار کیا اپنی انسٹاگرام سٹوری پر کیا۔

ی عالیہ بھٹ ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ طلبہ صرف اپنی نمائندگی نہیں کر رہے بلکہ ان تمام لوگوں کی آواز ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا، ساتھ ہی وہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک بہتر راستہ ہموار کر رہے ہیں۔

Back to top button