دبئی میں آئی فون 18 کی فروخت کا پہلا دن، ری سیل مارکیٹ میں فونز 3 ہزار درہم تک مہنگے

شدید طلب اور شارٹیج کے باعث خریداروں نے پری آرڈر اور پہلے مرحلے میں خریدے گئے فونز اضافی منافع پر فروخت کرنا شروع کردیے

دبئی: معروف موبائل فون کمپنی ایپل کے نئے آئی فون 18 کی عالمی سطح پر فروخت کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور خصوصاً دبئی میں اس نے زبردست انٹری دی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے آئی فون کی آمد کے ساتھ ہی ری سیل مارکیٹ میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا۔

دبئی میں تمام اہم ایپل اسٹورز کے باہر ہزاروں افراد نئے آئی فون 18 کو سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے رات بھر قطاروں میں کھڑے رہے۔

ڈیوائسز کی شدید شارٹیج اور طلب کے باعث جن لوگوں نے پری آرڈر یا پہلے مرحلے میں فون خریدے، وہ اسٹور کے باہر ہی دیگر بے صبری سے انتظار کرنے والے خریداروں کو 1,500 سے 3,000 درہم تک کے اضافی منافع پر فون فروخت کرنے لگے۔

ری سیلرز کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس (iPhone 18 Pro Max) اور اس کے مخصوص نایاب رنگوں کی طلب سب سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے خریدار اس کے لیے اصل قیمت سے کہیں زیادہ

Back to top button