ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: باقر قالیباف

ایران جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر کام کرے گا، امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے شرائط پیش کردی ہیں: محسن رضائی

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا ہے اور علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردی ہیں اور اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔ قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ، جبکہ منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہے۔

محسن رضائی نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

Back to top button