علیمہ خان 3 ایم پی او کے تحت زیرِ حراست، کوٹ لکھپت جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما کو لاہور میں گھر سے نکلتے ہوئے حراست میں لیا گیا، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button