پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا: اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ ایران سے متعلق کسی امریکی پیغام سے آگاہ نہیں

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ ایران صرف دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ ایران سے متعلق کسی امریکی پیغام سے آگاہ نہیں۔
اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں۔
