آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، عوام کو لوٹنے کیلئے مختلف مافیاز کا اتحاد ہے: امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔
حافظ نعیم احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے یہ بات حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے جاری جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا گیا۔
