امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ کا دورہ مختصر کرکے قبل از وقت وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے
انتظامیہ نے دورہ مختصر کرنے کی وجہ نہیں بتائی، کیمپ ڈیوڈ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرکے وائٹ ہاؤس واپسی اختیار کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا دورہ مختصر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ٹرمپ اتوار کے روز طے شدہ وقت سے قبل کیمپ ڈیوڈ سے روانہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران صدر کے سفری پروگرام میں تبدیلی معمول کی بات ہے، جس کی ایک بڑی وجہ موسم بھی ہوسکتی ہے۔ کیمپ ڈیوڈ کے پہاڑی علاقے میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔
انتباہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔
