اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل

پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل ٹیم نے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

Back to top button