مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ

مصنوعی مٹھاس کے لیے استعمال ہونے والے اسپرٹیم کے حوالے سے ایک نئی تحقیق نے فالج کے دوران دماغی نقصان سے متعلق اہم سوال اٹھا دیا ہے۔

تحقیق میں اسپرٹیم کے استعمال اور فالج کے بعد بڑھنے والے دماغی نقصان کے درمیان ممکنہ تعلق سامنے آیا، تاہم یہ نتائج ابھی انسانوں پر ثابت نہیں ہوئے۔

 

اسپرٹیم ایک مصنوعی سویٹنر ہے جو عام طور پر ڈائٹ یا زیرو شوگر کولڈ ڈرنکس، شوگر فری چیونگ گم، کم کیلوری والی مٹھائیوں اور دیگر شوگر فری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں کو ایک ہفتے تک اسپرٹیم ملا پانی پلایا گیا، جس کے بعد ان میں اسکیمک فالج جیسی کیفیت پیدا کی گئی۔ جن چوہوں کو اسپرٹیم نہیں دیا گیا، ان میں دماغ کے مردہ بافتوں کا رقبہ تقریباً 24.3 فیصد رہا، جبکہ زیادہ مقدار میں اسپرٹیم لینے والے چوہوں میں یہ شرح بڑھ کر تقریباً 58.6 فیصد ہوگئی۔ تعلیمیکانفرنسیں دیکھیں

Back to top button