لانگ مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑگئے

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیے گئے۔
سابق وزیراعلیٰ کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ڈرپ لگائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
علی امین گنڈاپور کی طبیعت ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی تیاری کی جارہی ہے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ہسپتال میں طبی معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد علی امین گنڈاپور کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
