سیاسی جماعتیں لڑتیں رہیں توحالات نہیں بدلیں گے،وزیرسرمایہ کاری

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں لڑتی رہیں گی تو حالات نہیں بدلیں گے، ہر سیاسی پارٹی کے بیوروکریٹس کا گروپ ہے۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن ملکی سیاست میں اس شہر کا مقام نہیں ہے،کراچی کو سیاسی مقام ملنا چاہیے۔

قیصر احمد شیخ نےکہا ہےکہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وزرائے اعلی اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کررہے ہیں، پنجاب میں بھی وہی ہورہا ہے جو سندھ میں ہورہا ہے۔

قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ دنیا نے برآمدات سے ترقی کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین ڈپلومیسی کر رہے ہیں، اب اس سے آگے نجی شعبےکی ذمہ داری ہےکہ وہ ملک کی برآمدات بڑھائے، سرمایہ کاری بورڈ اپنی ریگولیشن کم کرنے پرکام کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، امید ہے ان سے جلد ملاقات ہوگی۔ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال ہورہا ہے، وزرائے اعلیٰ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کر رہےہیں، سندھ میں بھی وہی ہورہا ہے جو پنجاب میں ہو رہا ہے۔

Back to top button