اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے میں محفوظ اور تیز رفتار بحری آمدورفت یقینی بنانے پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی میں رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحری جہازوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ سے عالمی سپلائی چینز پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسلام آباد معاہدے کی بحالی کےلیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، ایران

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل ذرائع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

 

Back to top button