پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کو سہولت کاری سے روک دیا

 

 

 

آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کو اسلام آباد کی جانب کسی بھی سیاسی مارچ، ریلی یا جلوس میں سرکاری سطح پر معاونت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے واضح کیا ہےکہ پولیس کا کوئی افسر اسلام آباد کی طرف جانےوالے مارچ،ریلی یا جلوس کو سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

آئی جی ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہاگیا ہےکہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایات پر آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دی جائےگی،عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنےوالے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی کسی سرکاری افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت نہ دینےکی ہدایت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی،چیف سیکرٹری نے ملازمین کو سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا۔

اسلام آباد پر کرینوں اور پٹرول بموں سے یلغار کا منصوبہ

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا گیاہے کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی طرف جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 مارچ کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

Back to top button