اسلام آباد معاہدے کی بحالی کےلیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، ایران

اسلام آباد اور تہران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی بحالی کےلیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں،ایران نے معاہدے کی بحالی اور مسائل کے حل کےلیے بین الاقوامی ثالثی کا عمل جاری رہنے کی تصدیق کردی۔
ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینیوند کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی مفاہمت کی یادداشت کو دوبارہ بحال کرنے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ تہران توقع کرتا ہےکہ ہم منصب اس معاہدے کے اپنے پہلو کا احترام کرے گا۔ایران چاہتا ہےکہ دوسرا فریق اس معاہدے میں اپنے وعدوں پر قائم رہے۔
انہوں نےکہا کہ اس معاہدے کی ایرانی ریاست کی اعلیٰ سطحوں پر منظوری دی گئی تھی،بشمول سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اور کرغزستان میں شنگھائی اور برکس اجلاسوں میں ایرانی صدر کی شرکت کے ساتھ اور گہری مشاورت کے ذریعے فعال سفارت کاری جاری ہے۔
