27 ستمبر کو معلوم ہوجائے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو معلوم ہوجائے گا کہ ریاست اپنی رٹ کیسے قائم کرتی ہے، ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے دوران ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کےلیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔
طلال چوہدری نے واضح کیاکہ حکومت پی ٹی آئی کو دوبارہ اسلام آباد آمد پر کسی قسم کی سختی یا کان پکڑ کر سمجھانے جیسے رویےپر مجبور نہیں ہونا چاہتی، 27 ستمبر کی تاریخ آنےپر سب واضح ہوجائے گا کہ ریاست کی رٹ کیسے قائم کی جاتی ہے۔
27ستمبر،یوتھیوں کی شرانگیزی کی تیاریاں جاری،بڑے تصادم کا خطرہ
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انسداد دہشت گردی سے متعلق وزیراعظم کے سہ ماہی اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں،تاہم این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھانے اور فنڈز کے حصول کےلیے انہیں فوراً وفاق کی یاد آ جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو اب تک این ایف سی کے تحت 700 ارب روپے فراہم کیے جاچکے ہیں،جس کا مکمل حساب دینا ان کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت سیاسی دھرنوں اور مارچ کے بجائے ان فنڈز کے درست استعمال اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے۔
