بلوچستان : سکیورٹی فورسز کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گرد کردیے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جہاں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگورکے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جب کہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں آپریشنز کے دوران 6 دہشت گرد جہنم رسید ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں دہشت گردوں کےخلاف موثر کارروائیاں کیں جہاں ہلا ک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
