کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونےوالے دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سےہوئی ہے جب کہ کوہاٹ بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پاکستان سے بہتر تعلقات کےلیے سعودی عرب ثالثی کرے: افغان طالبان
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کےدوران خودکش حملہ کیاگیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔
