حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلا رابطہ ،راجہ ناصرعباس نے تصدیق کردی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ترین رابطے کا انکشاف کردیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے تصدیق کی کہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، یہ ملاقات اُن کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس اور محسن نقوی کی ملاقات کروائی، ملاقات سوا گھنٹا جاری رہی، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس کے رشتہ دار کے گھر ہوئی، ملاقات میں 27 ستمبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ وزیراعظم سے ملاقات کریں تاکہ اس کے بعد بانی چئیرمین عمران خان اور بشری بی بی کو ریلیف دیا جائے، محسن نقوی نے 27 ستمبر کا احتجاج منسوخ کرنے کی بات کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنا ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لینے پر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے پر بھی بات ہوسکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے محمود خان اچکزائی سے بھی محسن نقوی کی ٹیلفون پر بات کروائی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آپ بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کراوئیں تاکہ احتجاج کال آف کرنے کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جا سکے، محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے مؤقف اپنایا کہ کال آف کی تو پھر کال آف ہی رکھیں گے، ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے وزیر اعلی کے پی سے بھی ملاقات کی، پیر اور منگل کو بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہو گئی۔
اپوزیشن اتحاد ذرائع نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج پر ملاقات میں کوئی حتمی پیش رفت نہ ہوسکی، ملاقات معنی خیز ثابت نہیں ہوئی۔
