شاہ زیب رند نےتین ناک آؤٹس سے ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کےسٹار فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے ’دی ہیلو: 8 مین ٹورنامنٹ‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی رات میں تینوں فائٹس ناک آؤٹ سے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
فلوریڈا کے شہر میامی میں بونک سٹوڈیوز میں ہونے والے 155 پاؤنڈ لائٹ ویٹ ٹورنامنٹ میں 8 فائٹرز نے حصہ لیا۔ شاہ زیب رند نے کوارٹر فائنل میں نک لونگوریا کو شکست دی جس کے بعد چند گھنٹوں کے دوران سیمی فائنل اور فائنل بھی ناک آؤٹ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شاہ زیب رند اس سے قبل سنگاپور میں کیرٹی کومبیٹ چیمپئن شپ KC-49 جیت کر پاکستان کے پہلے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جہاں انہوں نے فائنل میں برازیل کے برونو رابرٹو ڈی اسس کو شکست دی تھی۔
