محسن نقوی کل سکول ٹیلنٹ ہنٹ سیزن ٹوکاافتتاح کریں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کل سکول ٹیلنٹ ہنٹ‘ سیزن 2 کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سیزن 2 کا باقاعدہ آغاز کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچیسن کالج اور بیکن ہاؤس کے درمیان افتتاحی میچ سے ہو رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو پی سی بی کے ایج گروپ اور پاتھ وے سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔
افتتاحی میچ کے اختتام پر پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کی تفریح کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہونے والے اس افتتاحی میچ اور کنسرٹ دونوں کے لیے شائقین کا داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔
سال 27-2026 کے اس ایڈیشن میں ملک بھر کے 100 اضلاع سے 1400 سکول حصہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی کی قیادت کے وژن کے تحت اس بار ٹورنامنٹ کی رسائی کو مزید 39 اضلاع اور 450 سکولوں تک بڑھایا گیا ہے۔
اس ایونٹ کے لیے پی سی بی کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کوچز نے اگست اور ستمبر میں ملک بھر میں ٹرائلز اور تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا۔
