لاہور،جنرل ہسپتال کےلیبرروم سے جعلی ڈاکٹرپکڑاگیا

جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہرکرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔

درخواست کے متن کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

Back to top button