مارجن بڑھانےکیلئےآل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی میدان میں آگئیں

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر اپنے مارجن میں ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کردیا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے زیرِ التوا 66 ارب روپے کے پرائس کلیمز اور مارجن پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کے مطابق مارچ 2026 سے او ایم سیز کے کلیمز زیرِ التوا ہیں جن کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرکے واجبات ادا کیے جائیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ستمبر 2023 میں اضافہ کیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم ڈیلرز کیلئے تو ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے پر عملدرآمدکردیاگیا مگر او ایم سیز کیلئے مارجن میں کیاگیا ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔

Back to top button