حکومت کاپیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کوبریک لگ گئی، حکومت نےسستاکرنے کااعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیےکے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  389 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہوئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل  کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

Back to top button