فیول ریلیف سکیم میں 10لاکھ سےزائدافراد کی رجسٹریشن مکمل

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے تحت اب تک 10لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوچکی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق24گھنٹے کنٹرول روم سے ملک بھر میں سکیم کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ فیول ریلیف سکیم کے تحت اب تک 10لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوچکیں جب کہ ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز جنریٹ کیےگئے۔
وزارت آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ٹوکنز ریڈیمپشن کی فہرست میں پنجاب اور اسلام آباد سب سے آگے ہیں، پی ایم ریلیف سکیم سے ملک میں مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف سکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے سکیم میں 20سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فوری شامل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی سکیم میں رجسٹریشن کےلیے اہل ہوں گےجس کے بعد ریلیف سکیم سے 20 سال پرانی موٹرسائیکل، رکشے اور چنگ چی چلانےوالےبھی مستفید ہوسکیں گے۔
