کوہاٹ دھماکا، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت

 

 

 

کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز دھماکے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فتنہ الخوارج اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کےلیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن میں ہونےوالے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتےہوئے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔

خیبرپختونخوا : پولیس لائن پر خودکش حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا نوٹس لیتےہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ دہشت گردی کا یہ بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائےجائیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کے فوری علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،شدید زخمیوں کو ضرورت کےمطابق دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

 

Back to top button