پاکستان سعودی عرب کے دفاع کےلیے کسی بھی حد تک جائے گا : ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کےلیے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا،پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور اس کا عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہنا تھا کہ ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع فراہم کرتے رہیں گے، سعودی سلامتی کےلیے پاکستان کا عزم غیرمشروط ہے اور دونوں ممالک کے عوام،افواج اور قیادت کے درمیان تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔
کیا پاکستان سعودیہ پر حوثی حملوں کو رکوا سکتا ہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان سعودی قیادت سےمسلسل رابطے میں ہے اور خطے کی حکومتوں سے مشاورت کے ذریعے مذاکرات اور پُرامن حل کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو موجودہ پیچیدہ فوجی صورت حال سے نکلنے کےلیے واحد حقیقی راستہ قراردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کےلیے مشترکہ بنیاد تلاش کررہا ہے۔
