خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

 

 

 

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک جب کہ پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےمطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ  ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 6 بہادر جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

کیا پاکستان سعودیہ پر حوثی حملوں کو رکوا سکتا ہے؟

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری  ہے۔ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہرقیمت پر ملک کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Back to top button