اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا نے ایرانی صدر کو وفد سمیت ویزہ جاری کردیا

امریکی حکومت نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق ایرانی وفد اگلے ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکےگا تاہم وفد پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور بعض امریکی مصنوعات کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکی حکام کاکہنا ہےکہ اس سال ایرانی وفد گزشتہ سال کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور اس کے خاتمے کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے۔
روسی تیل خریدنےپرٹرمپ کی بھارت کو100فیصدٹیرف کی دھمکی
محکمہ خارجہ کے حکام کاکہنا ہےکہ میزبان ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائی گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کےلیے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہےگا۔
