ایران کے خلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعے ہو یا نہیں لیکن ایران کے خلاف اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجی جانے سے متعلق سوال پر اپنے جواب میں کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیوں کہ ایران کو پتہ ہی نہیں چلتا،ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے،معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔کسی ڈیل کے ذریعے ہو یا نہیں مگر اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن میرے خیال میں وہ ابھی تیار نہیں ہیں، امریکا نے تہران کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کردی ہے،اگر امریکا نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران نیوکلیئر بم بنانے میں کامیاب ہوجاتا،ایران بڑی آسانی سے جوہری ہتھیار استعمال کرلیتا۔
انہوں نے کہاکہ ایران اس وقت بہت کمزور پوزیشن میں ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے۔
