خیبرپختونخوا : پولیس لائن پر خودکش حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

 

 

 

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجد کے باہر گڑھا پڑگیا،دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گرگئی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ ٹکرائی،گاڑی ٹکرانےکے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی،فائرنگ کے دوران سپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اورخودکش دھماکاہوا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق کوہاٹ میں ایک دہشت گرد مقابلے میں جہنم واصل کردیا، دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے۔

خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

پولیس کےمطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے،دھماکے کےبعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کےمطابق جائےوقوعہ پر اس وقت ریسکیو 1122 کی 14 ایمبولینسز،ریسکیو اور ریکوری ویکلز اور 40 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لےرہے ہیں۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین خود کررہے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

آئی جی پی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کےخلاف آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے،بزدلانہ حملے حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے حملہ کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ فتنہ الخوارج اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

Back to top button